راحت فتح علی خان کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

عید کی آمدآمد ہے، مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، گلوکار


Mian Asghar Saleemi April 03, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

معروف گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔

گلوکار کی جانب سے عید کی مناسبت سے مستحق افراد کے گھر راشن بیگ بھیجے گئے جبکہ انہوں نے خود بھی راشن کی تقسیم کی۔

راحت فتح علی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آخری عشرہ ہے اور عید کی آمدآمد ہے،ایسےمیں مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ دعائوں کی بھِی اشد ضروری ہے۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق رب کائنات کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں