ٹی20 ورلڈکپ میں کون کھیلے گا فہرست تیار

سلیکٹرز نے کپتان بابراعظم سے مشاورت شروع کردی


Muhammad Yousuf Anjum April 02, 2024
سلیکٹرز نے کپتان بابراعظم سے مشاورت شروع کردی (فوٹو: کرک انفو)

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں پر سلیکٹرز نے کپتان بابراعظم سے مشاورت شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاکول اکیڈمی کے ٹرینرز کی حتمی فٹنس رپورٹ ملنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 5 اپریل تک کردیا جائے گا۔

اسی طرح ورلڈکپ کیلئے 20 سے 21 رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست کو فائنل کرنے کے بعد حتمی منظوری کیلئے پی سی بی چیئرمین کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف سیریز؛ پلئیرز کو روٹیشن پالیسی کھلانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم کو آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹی20 میچز کھیلنے جانا ہے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست یکم مئی تک آئی سی سی کو جمع کروانی ہے، قواعد کے تحت 25 مئی تک اسکواڈ میں تبدیلی ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پول آف پلیئرز میں پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس پر اوپنر عثمان خان کو رکھا جارہا ہے۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم کا نام بھی مجوزہ لسٹ میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: نامور کرکٹر کے بغیر کیوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

فاسٹ بولر حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا تاہم وہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ورلڈکپ کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسی طرح فخر زمان کی فٹنس رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

کیینگ میں محمد رضوان کے ساتھ اعظم خان ممکنہ پول آف پلیئرز کا حصہ بنے ہیں۔نوجوان اسپنر ابرار احمد اور اسامہ میر بھی شاداب خان کے ساتھ اسپن بولنگ کی قوت میں اضافہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی مل گئی

سلیکٹرز نے باہمی مشاورت سے جو فہرست ترتیب دی ہے اس میں کپتان بابراعظم، عثمان خان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، محمد رضوان، عماد وسیم، اسامہ میر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف، محمد عامر فخر زمان، عباس آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

ان ہی پول آف پلیئرز میں سے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور آئَندہ میچز کے لیے ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |