عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا

اماراتی بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا


Saleem Khaliq March 27, 2024
اماراتی بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا۔

نوجوان کرکٹر نے پاکستان کی خاطر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے جس کیلئے پی سی بی نے انہیں قانونی مشاوت فراہم کی۔

عثمان خان اگر پاکستانی ٹیم کیلئے نہ کھیلنے کو ترجیع دیتے تو وہ آئندہ برس یو اے ای کی ٹیم سے کھیلنے کے حقدار بن جاتے تاہم انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مستقبل بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی نمائندگی؛ عثمان خان نے تمام کشتیاں جلادیں

امارات کرکٹ بورڈ نے ان کو مالی مشکلات سے بچانے کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا تھا، رواں سال آئی ایل ٹی20 میں انھوں نے مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے گلف جائنٹس کی نمائندگی کی تھی،گوکہ وہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر تھے لیکن اسکے باوجود بھارتی اونر کی فرنچائر میں بطور لوکل پلئیر شمولیت اختیار کی۔

انکا آئی ایل ٹی میں 50 ہزار ڈالر (یعنی تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) معاوضہ ملا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |