ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک ریٹ 22 پیسے کی کمی سے 278 روپے 41 پیسے اور اوپن ریٹ 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 12پیسے پر بند ہوئے


Ehtisham Mufti March 20, 2024
(فوٹو : فائل)

بدھ کو بھی انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد اپریل کے اختتام تک 1.1 ارب ڈالر کے ممکنہ اجراء، معاہدے کے بعد پاکستانی ڈالر بانڈز دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے اور رئیل ایفیکٹیو ایکس چینج ریٹ انڈیکس بڑھ کر 102.2 پوائنٹس پر آنے کے باعث بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

فروری 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 128ملین ڈالر سرپلس ہونے اور 14کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 45پیسے کی کمی سے 278روپے 18پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی ۔

اس دوران وقفے وقفے سے مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 22پیسے کی کمی سے 278روپے 41پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

جون 2024ء کے اختتام سے قبل واجب الادا قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے کی توقعات، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انفلوز میں 2 فیصد اضافے جیسے مثبت اشاریوں کے تناظر میں یہ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |