5 ہزار ایکڑ پر چارے کی کاشت سعودی کمپنی سے معاہدہ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے الفالفا مویشیوں کیلیے کاشت کا معاہدہ کیا


INP March 19, 2024
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے الفالفا مویشیوں کیلیے کاشت کا معاہدہ کیا۔ فوٹو : فائل

ایس آئی ایف سی کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے میں 5 ہزار ایکڑ اراضی پرالفالفا مویشیوں کیلیے چارے کی کاشت شامل ہے، جسے بعد میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

یاد رہے دنیا کی سب سے اہم پھلیوں کے چارے میں سے ایک ہے، یہ چارہ مویشیوں کیلیے پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہے، مویشیوں، گائے کے گوشت، گھوڑوں، بھیڑوں، بکریوں اور گھریلو جانوروں کی دیگر اقسام کے لیے بھی خوراک کا بنیادی جزو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں