تیسرے ون ڈے میں کئی بنگلہ دیشی کرکٹرز انجرڈ ہوگئے

تنزید حسن بطور کنکشن متبادل زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر


Sports Desk March 19, 2024
سری لنکن اننگز کے 48 ویں اوور میں مستفیض کو کریمپس پڑگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

تیسرے ون ڈے میں کئی بنگلہ دیشی کرکٹرز انجرڈ ہوگئے۔

سری لنکا کیخلاف میچ کے دوسرے اوور میں تسکین احمد کی گیند پر وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کا ہاتھ زخمی ہو گیا، سری لنکن اننگز کے 48 ویں اوور میں مستفیض کو کریمپس پڑگئے، اننگز کے 49ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران سومیہ سرکار بائونڈری بورڈ سے ٹکرانے پر گھٹنہ اور گردن زخمی کروا بیٹھے۔

مستفیض کی طرح انھیں بھی اسٹریکچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، آخری اوور میں کیچ لیتے ہوئے انعم الحق اور ذاکر کی ٹکر ہو گئی جس سے دونوں تکلیف میں دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف

دوسری جانب تنزید حسن تمیم بطور کنکشن متبادل ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے، سومیہ سرکار کی جگہ بطور متبادل تنزید کو بیٹنگ کیلیے بھیجا گیا، جنھوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 81 بالز پر 84 رنز اسکور کیے، یہ ان کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بھی ہے، انھوں نے گذشتہ برس ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 51 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بطور کنکشن متبادل آسٹریلوی مارنس لبوشین نے جنوبی افریقہ کے خلاف گذشتہ برس ستمبر میں 93 بالز پر 80 رنز اسکور کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔