واٹسن کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کیا بورڈ 2 کوچز تقرر کرسکتا ہے

ریڈ اور وائٹ بال فارمیٹ کیلئے الگ الگ کوچز کی تقرری پر غور شروع


Saleem Khaliq March 15, 2024
ریڈ اور وائٹ بال فارمیٹ کیلئے الگ الگ کوچز کی تقرری پر غور شروع (فوٹو: کرک انفو)

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں کوچنگ کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دونوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کوچز کا تقرر کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے شین واٹسن سے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بات چیت جاری ہے، تاہم وہ ریڈ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کوچنگ کی دلچسپی نہیں رکھتے۔

واٹسن نے ابتدا میں فیملی وجوہات کی وجہ سے خاص دلچسپی نہیں دکھائی، پھر خطیر معاوضہ طلب کر لیا،حیران کن طور پر پی سی بی بھی ان کو 2 ملین ڈالر سالانہ (تقریبا 55کروڑ روپے ) دینے پر آمادہ ہو گیا، ماہانہ رقم تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے بنے گی، اگر یہ ڈیل ہو گئی تو واٹسن پاکستان تاریخ کے سب سے مہنگے کوچ بن جائیں گے، ان کے دیگر مطالبات تسلیم کرنے پر بھی بورڈ آمادہ ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی کشش شین واٹسن کو کوچنگ سنبھالنے پر قائل کرنے لگی

واٹسن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ اب اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، انھیں تحریری طور پر آفر کا انتظار ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر ''ہاں'' میں جواب بھی ممکن ہو سکے گا، البتہ انھوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پورے سال پاکستان میں نہیں رہ سکتے، صرف کسی سیریز یا کیمپ سے قبل آیا کریں گے،البتہ غیرملکی ٹورز پر ٹیم کے ساتھ جایا کریں گے، اس طرح انھیں فیملی کے ساتھ وقت گذارنے کا موقع مل سکے گا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ شین واٹسن نے بورڈ سے بھاری معاوضہ مانگ لیا

محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی کرکٹ ٹیم کے لیے مضبوط کوچنگ اسٹاف مقرر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز کے لیے وقت پر خالی جگہ کو پُر کرنے کے لیے، پی سی بی غیر ملکی کنسلٹنٹس کے ساتھ مقامی کوچز کی تقرری کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |