قومی ٹیم کی کوچنگ شین واٹسن نے بورڈ سے بھاری معاوضہ مانگ لیا

زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزارنے کے بھی خواہاں


Saleem Khaliq March 12, 2024
زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزارنے کے بھی خواہاں (فوٹو: گلیڈی ایٹرز)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ شین واٹسن نے پاکستان کی کوچنگ کیلئے بڑی رقم کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک کروڑ روپے کی مانگے ہیں جبکہ وہ اس دوران عہدے پر رہتے ہوئے زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزارنے کے خواہاں ہیں۔

قوی امکان ہے کہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات شین واٹسن کے ساتھ طے نہ پائیں۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کی کپتانی پر شکوک کے بادل چھا گئے

قبل ازیں سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقت نہیں نکال رہے تھے جبکہ انہیں بھی کوچنگ کی مد میں پی سی بی لاکھوں روپے ادا کررہا تھا۔

مزید پڑھیں: شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث مکی آرتھر سمیت فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو فارغ کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |