یوٹیلٹی اسٹورز کے وزیراعظم رمضان پیکیج کا آج سے آغاز

اس سال بھی وزیراعظم پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا ہے


APP March 05, 2024
اس سال بھی وزیراعظم پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا ہے (فوٹو : فائل)

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2024 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔

2023 کی طرح اس سال بھی وزیراعظم پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے اس خصوصی پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19 بنیادی اشیا خورونوش بشمول آٹا، گھی، خوردنی تیل، چینی، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں