حارث رؤف کا علاج لیگ فرنچائز کرانے لگی

پی سی بی میڈیکل پینل نے فی الحال کوئی مشورہ تک دینا مناسب نہ سمجھا


Saleem Khaliq March 05, 2024
پیسر نے معاہدہ بحال کرنے کی اپیل کر دی، مثبت جواب کا امکان روشن (فوٹو: ایکسپریس ویب)

حارث رؤف کے زخمی کندھے کا علاج فرنچائز کرانے لگی، پی سی بی میڈیکل پینل نے فی الحال کوئی مشورہ تک دینا مناسب نہ سمجھا جب کہ پیسر نے معاہدہ بحال کرنے کی اپیل کر دی۔

دورہ آسٹریلیا سے انکار پر 15 فروری کو پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیا،ساتھ 30 جون تک ہر غیرملکی لیگ میں شرکت پر پابندی بھی عائد کر دی تھی، اس کے 10 روز بعد کندھا اترنے کی وجہ سے انھیں ایچ بی ایل پی ایس ایل سے بھی باہر ہونا پڑا، اس وقت تک حارث نے چار میچز میں حصہ لیا تھا،انھیں صحتیاب ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ انجری کے بعد حارث کا علاج ان کی فرنچائز لاہور قلندرز کروا رہی ہے، پی سی بی کے ایک اعلیٰ افسر نے حال پوچھنے کا پیغام ضرور بھیجا لیکن مالی معاونت کی بات نہیں کہی،اس طرح میڈیکل پینل نے بھی ان کو کسی قسم کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ حارث رؤف انجری کے باعث بقیہ میچز سے باہر

دوسری جانب گذشتہ دنوں حارث رؤف نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے، انھوں نے موقف اپنایا کہ زندگی میں موجودہ مقام پاکستان کرکٹ کی وجہ سے ہی ملا اسے اہمیت نہ دینے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے،کافی عرصے سے ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی اس لیے آسٹریلیا جانے پر تھوڑی ہچکچاہٹ تھی، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ملک پر لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں، انھوں نے بورڈ سے معاہدہ بحال کرنے کی درخواست بھی کر دی۔ اپیل کا جائزہ لیے جانے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا، البتہ دوبارہ کنٹریکٹ ملنے کا امکان روشن ہے۔

یاد رہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں حارث رؤف کا شمار پاکستان کے اہم بولرز میں ہوتا ہے، ورلڈکپ میں بھی ٹیم کو ان سے بلند توقعات وابستہ ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |