خوابوں کی تعبیر

خوابوں کی تعبیر کا دلچسپ مجموعہ


فوٹو : فائل

گھر میں سانپ
شمائلہ علی، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کی سیڑھیوں میں ایک سانپ بیٹھا ہوا ہے جو میری بہن دیکھتی ہے، مگر پھر کسی کو نظر نہیں آتا ۔ مگر میری امی سب کو گھر خالی کرنے کا کہہ دیتی ہیں میرے ابو انکار کر دیتے ہیں کہ گھر سے مت جائیں بلکہ سانپ کو تلاش کریں ۔ مگر سارے لوگ اتنا ڈر جاتے ہیں کہ کوئی بھی رکنے کو تیار نہیں ہوتا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

گندم کی بوریاں
ذوالفقار علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کسی نے گندم کی بوریاں بھیجی ہیں جو کہ پھٹی ہوئی ہیں اور وہ سارے گھر میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ میرے والد پریشانی میں سب کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا انہوں نے یہ بوریاں بھیجی ہیں مگر کسی بھی عزیز یا دوست احباب نے نہیں بھیجی ہوتیں ۔ اس پہ ہمارے گھر کے سب لوگ بہت پریشان ہو جاتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

ہرن تحفے میں ملنا
ناصرہ یوسف، اسلام آباد
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر رہنے گئی ہوئی ہوں اور ان کے ساتھ ان کی دوکان پہ موجود ہوں۔ وہاں ان کے ساتھ ان کے دوست کے فارم پہ جاتی ہوں ۔ میری نانی اور خاندان کے دیگر افراد بھی ہمراہ ہیں ان کے پاس ادھر کافی جانور اور پرندے ہوتے ہیں۔ مجھے وہ ہرن کا ایک بچہ تحفہ میں دیتے ہیں جس کو پا کر میں بہت خوش ہوتی ہوں اور گھر آتے ہوئے مسلسل اسی خوشی کے خمار میں ہوتی ہوں۔ میری کزنز اور بہنیں مجھے مسلسل اس کی دیکھ بھال کے سلسلے میں ڈرا رہی ہوتی ہیں مگر میری نانی کہتی ہیں کہ وہ ایک جگہ اس کا گھر بنا کر اس کی دیکھ بھال کا اچھا انتظام کر دیں گی۔

تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

شکار کیلئے جنگل میں جانا
نبی بخش، پنڈ دادنخان
خواب : یہ خواب میرے ابو نے دیکھا کہ ہم سب کسی پہاڑی مقام پر گئے ہوئے ہیں ۔ وہاں ہم سب شکار کے لئے جنگل میں جاتے ہیں تو ایک لومڑی سامنے سے آ جاتی ہے اور تیزی سے بڑھ کر میرے بھائی کے پاوں پہ کاٹ لیتی ہے ۔ ابو فورًا اپنی بندوق سے اس کو مار دیتے ہیں ۔ اس کے بعد ہم سب اس کو گھسیٹ کر ریسٹ ہاوس لے آتے ہیں اور سب آ آ کر اس کو دیکھتے ہیں۔ ہمارے گاوں کے مقامی لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوتے ہیں اور ان سب کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ اس کو ان کے حوالے کر دیا جائے۔ بھائی اس کے بعد خواب میں نظر نہیں آتا۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

چڑیا گھر کی سیر
رانی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میری دیورانی اپنے بچوں کو لے کر چڑیا گھر گئے ہوئے ہیں ۔ گھومتے ہوئے ہم شیر کے پنجرے کے پاس جاتے ہیں تو کئی نوجوان اس کو تنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس پہ شیر غیض و غضب کا شکار ہوا ہوتا ہے۔ پتہ نہیں کیسے وہ دروازہ کھول کر باھر کی طرف لپکتا ہے۔ سب لوگ چیخیں مارتے ہوئے ادھر ادھر بھاگتے ہیں۔ ہم بھی بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں مگر شیر میری طرف لپکتا ہے اور مجھ پہ چھلانگ لگا دیتا ہے ۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد ۔۔ البتہ میری دیورانی بچوں کو لے کر دوسری طرف چلی جاتی ہے اور ذرا بھی نہیں گھبراتی ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

قرآن پاک تحفہ میں ملنا
امتیاز شیخ، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے ابو عمرہ کر کے آئے ہیں اور سارے گھر والوں کے لئے خوب تحائف لے کے آتے ہیں، مجھے جو تحفہ ملتا ہے اس میں ایک بہت خوبصورت قرآن پاک نکلتا ہے جو کہ بہت خوبصورت انداز میں پرنٹ ہوا ہوتا ہے۔ میں اسی وقت اس کی تلاوت شروع کر دیتا ہوں۔ میرے امی ابو یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔ دادی تو مجھے کچھ پیسے بھی انعام کے طور پہ دیتی ہیں اور اس کے بعد مسجد اپنے ساتھ لے جاتا ہوں کہ وہاں بھی نمازیوں کو سناوں گا۔ پھر وہاں میں خوشی خوشی قاری صاحب کو بھی دکھاتا ہوں۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

چقندر کی ٹوکری
عطیہ نصیر، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میری ایک دوست اور میں بازارآئے ہیں اور ہم دونوں ہی چقندروں کی ٹوکری خرید لیتے ہیں۔ میں گھر آ کر اپنی امی کو اس کے فوائد گنواتی ہوں جس پہ میری چچی کہتی ہیں کہ انہوں نے بھی ایسے ہی چمکدار چقندر منگوانے تھے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

پائوں پر چوٹ
عظمیٰ علی، ملتان
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں جیسے کسی مہمان کی آمد پہ کی جاتی ہے ۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے آج میرے سسرال کی دعوت ہے اس لئے امی اتنی تفصیلی صفائی کروا رہی ہیں ۔ میں اچانک نیچے بچھے قالین سے الجھ کے نیچے گر جاتی ہوں جس سے میرے ٹخنے پہ شدید چوٹ لگتی ہے جیسے ھڈی کے ٹوٹنے کی درد ہو۔ تکلیف کی شدت سے میں نیم بے ہوش ہونے والی ہوتی ہوں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں کہ میرے سسرال میں کوئی مسلہ تو نہیں ہو گا۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

باجرے کی روٹی
عبدالحنان، سرگودھا
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ہوں ۔ وہاں ہمارے مولوی صاحب اپنے گاوں کی سوغات باجرے سے بنی ہوئی روٹی مجھے دیتے ہیں ۔ وہ میں نے اس سے پہلے زندگی میں کبھی نہیں کھائی تو مجھے انتہائی لذیز لگتی ہے۔ میں تقریباً آدھی سے بھی زیادہ کھا جاتا ہوں اور باقی جیب میں یہ سوچ کر رکھ لیتا ہوں کہ گھر جا کر والدہ کو بھی چکھاوں گا ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے ۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

پھسل کر گرنا
نسرین اختر ، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کھانا پکا رہی ہوں ۔ اچانک کیبنٹ سے ٹکرا کر پھسل جاتی ہوں جس کی وجہ سے میرا بازو مڑ جاتا ہے۔ میں چیخیں مارتی ہوں تو سب گھر والے آ جاتے ہیں اور مجھے ہسپتال لے جاتے ہیں۔ وہاں ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ میرے سب پٹھے خشک ہو چکے ہیں ۔ میں یہ سن کہ ڈر جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ابھی تو میں بالکل درست حالت میں کچن میں کام کر رہی تھی ایک دم سے سارے اعصاب کیسے جواب دے سکتے ہیں مگر مارے خوف کے مجھ سے کچھ بولا ہی نہیں جاتا۔ یہ دیکھ کہ میرے میاں مجھے کسے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا کہتے ہیں مگر کوئی ان کی نہیں سن رہا ہوتا ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں ۔

بکری خریدنا
محمد ندیم حیدرآباد
خواب :۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی منڈی جیسی جگہ پر ہوں اورکوئی جانور خریدنا چاہتا ہوں ، حالانکہ نہ تو بکرا عید ہے اور نہ ہی گھر میں کوئی فنکشن ہے پھر بھی میں خود کو ادھر پاتا ہوں۔کافی دیر بعد مجھے ایک سفید رنگ کی خوبصورت سی بکری پسند آ جاتی ہے۔ میں ان بزرگ سے بھائو تائو کرتا ہوں۔ اب آگے مجھے یاد نہیں مگر یہ ضرور یاد ہے کہ میں گھر آ کر اس سفید بکری کو لا کر بہت خوش ہو رہا ہوتا ہوں اور حیران اس کے ساتھ ملنے والے ایک سفید بیگ پہ ہوتا ہوں جس میں ایک گائے کی کھال موجود ہوتی ھے۔ میں ان دونوں چیزوں کی موجودگی سے کافی خوشی محسوس کر رہا ہوتا ہوں اور مسلسل اس پر اپنی انگلیاں پھیر کر خوش ہو رہا ہوتا ہوں ۔

تعبیر :۔ بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا اور مالی طور پہ مستحکم ہوں گے۔ آپ چاہے کاروباری ہوں یا نوکری میں، سب میں آسانی ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

ریچھ سے سامنا ہونا
افشاں حماد، لاہور
خواب :۔ یہ خواب میرے بھائی نے دیکھا کہ ہم سب کسی پہاڑی مقام پہ چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے ہیں اور ایک دن وہاں پہ سب بچے گراونڈ میں کھیل رہے ہوتے ہیں کہ ادھر ایک ریچھ جنگل سے نکل آتا ہے ۔ یہ دیکھ کر سب بچے چیخنے لگ جاتے ہیں۔ ریچھ تیزی سے ہماری طرف بڑھتا ہے اور سب ڈر کر مختلف سمتوں میں بھاگتے ہیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتادیں۔

تعبیر:۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

گھوڑے سے گرنا
عابدہ نسیم، روالپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی دوست کے ساتھ اس کے فارم ہاوس پہ آئی ہوئی ہوں ۔ وہاں ان لوگوں نے گھوڑے بھی رکھے ہوئے ہیں۔ میری دوست مجھ سے گھڑ سواری کا کہتی ہے تو میں اس کو یہ نہیں بتاتی کہ میں نے اس سے پہلے کبھی گھوڑے کی پشت پہ سواری نہیں کی بلکہ اس کے ساتھ دوسرے گھوڑے پہ سوار ہو جاتی ہوں ۔ مگر جیسے ہی وہ دوڑتا ہے میں نیچے گر جاتی ہوں اور وہ میرے اوپر سے گزرتا چلا جاتا ہے۔ اس کے بعد سب لوگ اکھٹے ہو جاتے ھیں جو مجھے اٹھانے اور ہسپتال لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے بعد مجھے یاد نہیں ۔

تعبیر : ۔ اس سے ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ ے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ صدقہ خیرات بھی کریں۔

سکول کی اسمبلی
بشرٰی رحیم، چوک اعظم
خواب ؛ ۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے سکول کی اسمبلی میں کھڑی ہوں اور جو بچہ اسمبلی میں تلاوت کر رہا ہوتا ہے وہ بار بار بھول رہا ہوتا ہے۔ میں نجانے کیوں آگے بڑھ کر خود تلاوت کرنے لگ جاتی ہوں حالانکہ ہمارے سکول میں ٹیچرز ایسا نہیں کرتیں۔اس کو میں پیچھے ہٹنے کا اشارہ کرتی ہوں اور خود اس کی جگہ کھڑی ہو کر سورہ الفیل پڑھنا شروع کر دیتی ہوں ۔ پڑھتے ہوئے مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میں باقاعدہ قرات کے ساتھ تلاوت کرتی ہوں۔ بعد میں پرنسپل اور باقی اساتذہ بہت خوش ہوتے ہیں۔

تعبیر: ۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے آپ کو بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یا حی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں