صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کی ضرورت ہے وزیر تجارت

ترقی اور مسابقت کو برقرار رکھنے میں توانائی کی قیمتوں کا اہم کردار، گوہر اعجاز


APP March 03, 2024
ترقی اور مسابقت کو برقرار رکھنے میں توانائی کی قیمتوں کا اہم کردار، گوہر اعجاز۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیر تجارت نے کہا ہے کہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت، داخلہ، صنعت، سرمایہ کاری اور سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر گوہر اعجاز نے صنعتوں کیلیے توانائی کی قیمتوں کو 9سینٹ فی یونٹ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان میں صنعتی شعبے کی بقا کیلیے ضروری ہے، پاکستان میں صنعتی ترقی اور مسابقت کو برقرار رکھنے میں توانائی کی قیمتوں کا اہم کردار ہے۔

انھوں نے کہا کہ صنعتوں کو سستی بجلی کے نرخ فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے کاموں میں مدد مل سکے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اس بات پر زور دیاکہ صنعتوں پر دوسرے شعبوں کو سبسڈی دینے کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا کیونکہ یہ ملازمتیں پیدا کرنے، برآمدات اور درآمدات کے متبادل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ آنیوالی حکومت اس معاملے پر فیصلہ کرے گی جس سے صنعتوں کو زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے اور پاکستان کی معاشی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |