وی باک سے ایس آر اور 760 خارج سونے کے زیورات کی برآمد معطل

کروڑوں ڈالرکے ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونیکا خطرہ، زرمبادلہ کی مد میں بھاری نقصان ہوگا


Kashif Hussain March 01, 2024
فوری نوٹس لیا جائے،جیم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کا ایف بی آر کو خط (فوٹو فائل)

وزرات تجارت کا ایس آر او760گڈز ڈکلریشن اینڈ کلیئرنس کی ون کسٹم سہولت وی باک سے خارج کر دیا جس کی وجہ سے پاکستان سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔

ایف بی آر کی جانب سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ اور ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر ٹیکسز کا استثنیٰ فراہم کرنے والا وزرات تجارت کا ایس آر او760گڈز ڈکلریشن اینڈ کلیئرنس کی ون کسٹم سہولت وی باک سے خارج کر دیا جس کی وجہ سے پاکستان سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی ہے، کروڑوں ڈالرکے ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ ہے جبکہ خریداروں سے لیا گیاایڈوانس گولڈ بھی کسٹم کی سطح پر پھنس گیا ہے.

پاکستان جیم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ وی باک سے ایس آر او 760 خارج کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور یہ ایس آر اور ون کسٹم سسٹم میں دوبارہ شامل کیا جائے تاکہ سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ بحال کی جاسکے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو ارسال کردہ خط میں چیئرمین جیم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن حبیب الرحمن نے ایس آر او 760 کے وی باک سے خارج کیے جانے سے ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات سامنے لاتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے علم میں لائے اور مشاورت کے بغیر وی باک سے ایس آر او 760 کو حذف کردیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |