ایف آئی اے کی کارروائی موبائل سمز اور بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے سیکڑوں سمز، انگوٹھوں کے نشانات برآمد


Saleh Mughal February 27, 2024
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے موبائل فون سمز کے غیر قانونی کاروبار اور مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے موبائل فون سمز کا غیر قانونی کاروبار اور مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد مین میں مختلف نیٹ ورکس کی موبائل فون سمز ہزاروں کی تعداد میں سیلیکون کے انگھوٹھوں کے نشانات اور الیکڑانک ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

ایف آئی سے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پی ٹی اے کی شکایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں موبایل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن و کاروبار میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

گرفتار ملزمان میں فواد خان، خلیل جبران اور جعفر حسین شامل ہیں جن کے قبضے سے 8 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، پانچ بی وی ایس ڈیوائسز، 770 سلیکان انگوٹھوں کے نشانات، 285 انگوٹھوں کے نشانات، 11 ہزار ڈیجیٹل تھم پرنٹس، موبائل کمپنیوں کے سیکڑوں موبائل سمز برآمد ہوئیں ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن کرنے، انہیں مبینہ سلیکون انگھوٹھوں کے نشانات کے زریعے مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ کے لیے استمال کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے جس میں مزید انکشافات کا امکان بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |