راولپنڈی میں شہری پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار مقدمہ درج

وارث خان تھانے میں تعینات اے ایس آئی شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


Saleh Mughal February 25, 2024
فوٹو ایکسپریس

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں تعینات اے ایس آئی نے پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او نے اُسے معطل کیا اور پھر مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانے وارث خان میں پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے نوجوانوں پر تھانیدار نے بدترین تشدد کیا۔ شہزاد نامی اے ایس آئی تشدد کے ساتھ نوجوان کو سنگین دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

مزید پڑھیں: ٹیکسلا: خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس افسر معطل

اے ایس آئی نے شہری کو دھمکی دی کہ 'تیرے خلاف میں خود کارروائی کروں گا'۔

شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی راول فیصل سلیم کو انکوائری کا حکم دیا، بعد ازاں اے ایس آئی کو معطل کر کے اُس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیکسلا میں اے ایس آئی امتیاز ناصر نے سرعام خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کروائیں اور تین گھنٹے میں رپورٹ موصول ہونے پر اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں