کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کرکام کریں گے برطانوی ہائی کمشنر

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا، جین میریٹ


نعیم اصغر February 24, 2024
—فائل فوٹو

برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑامسئلہ ہے اس مسئلے کے پیداکرنے میں پاکستان کاکردارکوئی نہیں جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہونیوالے ممالک میں آٹھویں نمبرپرہے۔

جین میریٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان دہ اثرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کا 32واں نمبرہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ تبدیلیوں کے حوالے سے بنے والی پالیسیوں میں پاکستان کی نگران اورنئی حکومت کی مددکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں