پی سی بی میں تبدیلیوں کی آندھی چلنے کا وقت قریب

 پنجاب حکومت سے 3 افسران کی خدمات 2 برس کیلیے ڈیپوٹیشن پر لے لی گئیں


Saleem Khaliq February 23, 2024
سہیل اشرف کو کوئی بڑی پوسٹ سونپنے کا امکان،جلد اہم فیصلے ہوں گے۔ فوٹو: پی سی بی

پی سی بی میں ایک بار پھر تبدیلیوں کی آندھی چلنے کا وقت قریب آ گیا۔

محسن نقوی نے چند روز قبل 3 برس کیلیے چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داری سنبھالی ہے، وہ ان دنوں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کام بھی سنبھالے ہوئے ہیں، البتہ انتخابات کے بعد اب وہاں سے فراغت کے دن قریب ہیں، محسن نقوی نے چند روز قبل بورڈ میں اپنی ٹیم لانے کا عندیہ دیا تھا، گذشتہ روز اس حوالے سے پیش رفت بھی سامنے آگئی۔

پنجاب گورنمنٹ میں خدمات سرانجام دینے والے تین افسران کی خدمات 2 سال کیلیے ڈیپوٹیشن پر پی سی بی کو سونپ دی گئیں، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے آفیسر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کے ساتھ پولیس سروس کے آفیسرز ارتضیٰ کمیل اور زین عاصم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی گورننگ بورڈ تشکیل، محسن نقوی شامل

ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو کوئی بڑی پوسٹ سونپنے کا امکان ہے، پی سی بی کے آئین میں سی ای او کا عہدہ موجود نہیں، جب نجم سیٹھی کی واپسی پر آئین بحال ہوا توسی ای او فیصل حسنین کو پہلے شعبہ اسپیشل پروجیکٹس میں بھیجا گیا پھر وہ ملازمت چھوڑ گئے تھے۔

اب آئین میں تبدیلی کرنا پڑے گی یا پھر سی ای او کی پوسٹ کو ایم ڈی یا کوئی اور نام دیا جائے گا، سی او او کی حیثیت سے کام کرنے والے سلمان نصیر کو شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھیجا جا سکتا ہے، کئی افسران کو فارغ بھی کرنے کا امکان بڑھ گیا، پی سی بی کے ملازمین میں بھی اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے، آئندہ چند روز میں اہم فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |