پی ایس ایل9 مشکوک افراد میں سابق ریجنل کوچ شامل

2بھارتیوں اور ایک بنگلہ دیشی شخص کی تصاویربھی دکھاکردوررہنے کی تاکید


Saleem Khaliq February 21, 2024
کوئی25 ہزار سے زائد مالیت کا تحفہ دے تو اے سی یو کو بتانے کی ہدایت۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ایچ بی ایل پی ایس ایل9 میں شریک ٹیموں کو 4 مشکوک افراد کی تصاویر دکھا کر دور رہنے کی تاکید کر دی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل9 میں ماضی میں بعض فکسنگ کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں، اس وجہ سے پی سی بی اب کھلاڑیوں کو مشکوک عناصر سے دور رکھنے کیلیے سخت انتظامات کرتا ہے،اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ شریک کرکٹرز اور سپورٹنگ اسٹاف کو خاص طور پر چار مشکوک افراد کی تصاویر دکھا کر ان سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، ان میں سے ایک سابق پاکستانی ریجنل کرکٹ کوچ ہے، 2 کا تعلق بھارت اور ایک بنگلہ دیشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ خواجہ نافع کی سلیکشن کیسے ہوئی؟ سرفراز نے بتادیا

سب کو سختی سے کہا گیا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی بھی کہیں نظر آئے تو بات چیت سے گریز کریں اور فوری طور پر اینٹی کرپشن آفیشل کو رپورٹ کی جائے۔

واضح رہے کہ ٹیم ہوٹل کو مکمل طور پر بک نہیں کرایا گیا، اس وجہ سے عام افراد کا آنا جانا معمول کی بات ہے،مداحوں کے روپ میں بھی بکیز کھلاڑیوں سے ملنے کی کوشش نہ کریں اس کیلیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سب کو ہدایت ملی ہے کہ اگر کوئی 25 ہزار روپے سے زائد مالیت کا تحفہ دے تو فوری طور پر اے سی یو کو اطلاع دی جائے، پلیئرز کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |