یونائیٹڈ کے کپتان نے عماد کی شمولیت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

خامیوں پر قابو پالیا، اب اسکواڈ متوازن ہوگیا،کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ


Saleem Khaliq February 16, 2024
جب تک ملکی کھلاڑی اچھا پرفارم نہ کریں ٹیم جدوجہد ہی کرتی ہے، کپتان۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

اسلام آباد یونائیٹڈ میں عماد وسیم کی شمولیت نے کپتان شاداب خان کا حوصلہ بڑھا دیا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم کی موجودگی میں ہمارا اسپن بولنگ کمبی نیشن اچھا بن جائے گا، بیٹنگ بھی مضبوط ہوگی، رومان رئیس امریکا سمیت مختلف ممالک میں کرکٹ کھیل رہے ہیں،ان کا تجربہ اور مہارت ہمارے لیے کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز سے امیدیں ضرور ہوتی ہیں مگر جب تک ملکی کھلاڑی اچھا پرفارم نہ کریں ٹیم جدوجہد کرے گی،الیکس ہیلز، کولن منرو، جارڈن کاکس کی موجودگی میں ہماری بیٹنگ مضبوط ہے، ٹائمل ملز، اوبیڈ میکوئے اور میتھیو فورڈ بولنگ میں ہمارا کمبی نیشن بہتر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

انھوں نے کہا کہ اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا،بعض اوقات لوگ اسکورز دیکھتے ہیں مگر کسی کا بیٹنگ آرڈر ایسا ہو کہ اسے کم گیندیں ملیں تو وہ اسی لحاظ سے کھیلے گا،اس اننگز کی ٹیم کیلیے افادیت دیکھنا پڑتی ہے، اس طرح کی اعظم نے کئی اننگز کھیلی ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ پرفارم کرتے رہیں گے۔

شاداب نے کہا کہ میں جب کبھی آؤٹ آف فارم ہوا تو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کی بدولت کم بیک کیا،انجری کے بعد بولر کو صفر سے آغاز کرنا پڑتا ہے،اپنی صلاحیتیں منوانا پڑتی ہیں،یہی میری کوشش ہوگی، میں صحتیاب ہونے کے بعد سے اسی ایونٹ کا سوچ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ؛ رضوان اور شاداب کا ردعمل آگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہاکہ 2018میں ٹائٹل کے بعد کافی وقفہ آگیا،ہم قریب پہنچتے رہے مگر فنش نہیں کرپائے،گذشتہ 2 سال میں جو کمی رہ گئی تھی وہ کاغذ پر تو پوری کرلی۔ امید ہے کہ میدان میں بھی کارکردگی نظر آئے گی،لیگ مرحلے میں ہمارا کھیل اچھا رہا مگر چیمپئن نہیں بن پائے، پریشر میچز کے نتائج سے یہی لگتا ہے کہ پرفارم نہیں کرپائے،ہم نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی، اب اسکواڈ متوازن ہوگیا ہے۔

گزشتہ برس ایلمنیٹر میں پشاوزلمی سے شکست کے بارے میں انھوں نے کہا کہ میچ میں ہمارا غلبہ تھا مگر آخری5یا 6اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |