پی ایس ایل9 ہائپ نہ ہونے پر بورڈ پریشان ایڈورٹائزنگ بجٹ میں اضافہ

کوئی بہانہ نہیں چاہیے، ٹورنامنٹ کا ماحول بنائیں اور میڈیا پر تشہیر کریں تاکہ لیگ کی بھرپور ہائپ بن سکے


Saleem Khaliq February 15, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی ہائپ نہ بننے پر بورڈ بھی پریشان ہوگیا، ایڈورٹائزنگ بجٹ میں اضافہ کردیا۔

گزشتہ روز چیئرمین محسن رضا نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر شرکا نے پی ایس ایل 9 کی ہائپ نہ بننے کا نکتہ اٹھایا، بیشتر کی رائے تھی کہ ملک میں اتنا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے مگر کوئی گہماگہمی نظر نہیں آتی، اشتہارات وغیرہ بھی بہت کم ہیں۔

چیئرمین محسن نقوی نے بھی اس سے اتفاق کرتے ہوئے آفیشلز سے وجہ دریافت کی تو انھیں بتایا گیا کہ مینجمنٹ کمیٹی نے آخری میٹنگ میں ایڈورٹائزنگ بجٹ کم کر دیا تھا،اسی وجہ سے دیکھ بھال کر اخراجات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ سیکیورٹی کے انتظامات مکمل! متبادل روٹس کیلئے آگاہی دینے کی ہدایت

چیئرمین نے تشہیری بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ''اب کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے، جتنے دن باقی ہیں ان میں ہی کرکٹ کا زبردست ماحول بنائیں، بینرز و بڑے بورڈز وغیرہ لگائیں، میڈیا پر تشہیر کریں تاکہ لیگ کی بھرپور ہائپ بن سکے''۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

میٹنگ میں پاکستان کی میزبانی میں آئندہ سال ہونے والی چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں ایونٹ کے بہترین انتظامات کرنے ہیں تاکہ کوئی ہم پر انگلی نہ اٹھا سکے، وینیوز سمیت تمام معاملات پر جلد مزید بات کریں گے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے بھائی کی پشاور زلمی کے اسکواڈ کیساتھ ٹریننگ کی تصویر وائرل

دوسری جانب چیئرمین کو پی سی بی ہیڈ آفس میں اپنا کمرہ پسند نہیں آیا،ذرائع کے مطابق بہتری کیلیے اسپیشل ڈیزائنر کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، تزئین و آرائش کا کام شروع بھی کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |