الیکشن 2024 کئی جماعتوں نے تاجر اور صنعتکار میدان میں اتار دیے

انتخابات میں جو تاجرکامیاب ہونگے وہ تاجروں کے مسائل حل کرانے کی سنجیدہ کوششیں کرینگے، خواجہ جمال


Ehtisham Mufti February 04, 2024
پارلیمنٹ میں تاجربرادری کی شمولیت کی کوشش اچھی علامت ہے ،صدرکراچی چیمبر آف کامرس افتخار احمد (فوٹو: فائل)

مختلف سیاسی جماعتوں نے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متعدد نشستوں پر تاجر وصنعتکاروں کو نامزد کیا ہے ان سیاسی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی پیپلزپارٹی جی ڈی اے مسلم لیگ ن عوامی نیشنل پارٹی پی ٹی آئی اور استحکام پاکستان پارٹی ودیگر جماعتیں شامل ہیں۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم نے این اے 240 پر ڈاکٹر ارشد وہرہ این اے 238 سے صادق افتخار این اے 243 سے ہمایوں سلطان اور این اے 250 سے فرحان چشتی، این اے 245 سے محمد اقبال خان محسود، پیپلزپارٹی نے این اے 240 سے سلیم مانڈوی والا، این اے 241 سے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، این اے 244 سے عبدالبر، این اے 248 سے محمد حسن خان، این اے 249 سے عبدالوحید اور این اے 250 سے فرحان چشتی، جماعت اسلامی نے این اے 243 سے شیراز خان جدون، این اے 244 سے عرفان احمد، این اے 245 سے محمد اسحاق خان اور این اے 248 سے بابر خان، تحریک انصاف نے این اے 241 سے خرم شیرزمان، استحکام پاکستان پارٹی نے این اے 238 سے محمود مولوی، مسلم لیگ ن نے این اے 237 سے ریحان قیصر شیخ این اے 242 سے خواجہ غلام شعیب این اے 229 سے قادر کلمتی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

اسی طرح سندھ اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی نے پی ایس 124 سے اسد حنیف پی ایس 125 سے محمد نقی، پی ایس 128 سے عارف حسین قریشی، پی ایس 127 سے رضوان رفیق پی ایس 130 سے رضوان عرفان، جماعت اسلامی نے پی ایس 104 سے جنید مکاتی، پی ایس 109 سے محمد ذکر محنتی، ایم کیو ایم نے پی ایس 108 سے محمد دلاور، جی ڈی اے نے پی ایس 84 سے طارق علی سرکی، پی ایس 105 سے عرفان اللہ مروت، مسلم لیگ ن نے پی ایس 96 سے علی اکبر گجر، پی ایس 112 سے خواجہ غلام شعیب اور پی ایس 95 سے رانا احسان، عوامی نیشنل پارٹی نے پی ایس 120 سے کبیر کاکڑ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

کراچی تاجر الائنس کے سربراہ خواجہ جمال سیٹھی نے بتایا کہ الیکشن 2024 میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی وصوبائی نشستوں پر تاجر وصنعتکاروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے جو خوش آئند اقدام ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہ شہر ملک کا معاشی پہیہ چلاتا ہے، انتخابات میں جو تاجر کامیابی سے ہم کنار ہوں گے وہ اسمبلیوں میں تاجروں کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کرے گا بلکہ انھیں حل کرانے کی سنجیدہ کوششیں بھی کریگا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تاجربرادری کی شمولیت کی کوشش اچھی علامت ہے چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے منشور کے ساتھ منتخب ہوکر ایوان میں آئیں، ایوانوں میں اگر تاجربرادری کی شمولیت ہوگی تو وہ تجارت و صنعت اور معیشت کی ترقی کے لیے مطلوبہ سفارشات پیش کرکے طویل مدتی پالیسیاں بنوانے میں اپنا کردار ادا کرسکیںگے، واضح رہے کہ بزنس کمیونٹی کے کئی دیگر افراد آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |