اے سی سی صدارت اگلے سال پاکستان کی ہی باری آئے گی

سری لنکا نے اپنی جگہ جے شاہ کو توسیع دی، شاہ خاور نے منٹس کا حصہ بنوالیا


Saleem Khaliq February 04, 2024
میٹنگ کے ایجنڈے کا ہر پوائنٹ فورا منظور کرنے پر آفیشلز کو بھی ٹوک دیا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

اے سی سی کی صدارت میں اگلے سال پاکستان کی ہی باری آئے گی، شاہ خاور نے اس بات کو میٹنگ کے منٹس کا حصہ بنوالیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس گذشتہ دنوں بالی انڈونیشیا میں منعقد ہوا، اس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین و الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور اورسی او او سلمان نصیر نے کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیشے کے لحاظ سے وکیل شاہ خاور نے میٹنگ میں خاموش تماشائی بننے سے گریز کیا اور کئی مواقع پراعتراضات بھی اٹھائے، ان کا انداز دبنگ رہا، صدر سری لنکا کرکٹ شمی سلوا نے جب جے شاہ کی شان میں زمین آسمان کے قلابیں ملاتے ہوئے انھیں مزید ایک برس کے لیے صدارت سونپنے کی تجویز دی تب شاہ خاور نے دخل اندازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ پاکستان اور سری لنکا میں مالی اختلافات برقرار

انھوں نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس بات کو منٹس کا حصہ بنایا جائے کہ سری لنکا نے اپنی صدارت کا دوسرا سال جے شاہ کو دیا ہے، یہ نہ ہو کہ اگلے سال جب ہماری باری آئے تو سری لنکا پھر سامنے آ جائے، ان کی بات کو مان لیا گیا ،آئندہ سال جنوری میں پی سی بی کا کوئی نمائندہ 2 سالہ مدت کیلیے ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بن جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ اجلاس کے منٹس خاصی تاخیر سے ارکان کو ارسال کیے گئے،اس پر سلمان نصیر نے خط بھی لکھا تھا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا۔

شاہ خاور نے میٹنگ میں یہ نکتہ اٹھایا کہ تین دن پہلے سابقہ اجلاس کے منٹس بھیجے گئے جوکہ درست نہیں آئندہ فورا بعد ارسال کرنا چاہیے، ایجنڈے کی ہر پوائنٹ جے شاہ پڑھ کر فورا منظور کرنے لگے تو شاہ خاور نے اعتراض اٹھا دیا، انھوں نے کہا کہ پہلے تھوڑی بات کرنی چاہیے پھر منظوری دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |