نئی کرنسی کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی افادیت برقرار رکھنا ہے، سلیم اللہ


APP February 02, 2024
نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی افادیت برقرار رکھنا ہے، سلیم اللہ—فوٹو: فائل

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ بہتر سکیورٹی فیچرز کیساتھ نئے کرنسی نوٹ اگلے 2سال میں متعارف کرائے جائیں گے، نئے کرنسی نوٹوں کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کیا، سیکیورٹی کے مقاصد کیلیے ہر15 سے20 سال بعد نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانا ایک مستقل عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی افادیت برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی گئی، یہ عمل 3سال جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |