ساوتھ ایشین گیمز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان

سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بنے گا


Zulfiqar Baig February 01, 2024
پاکستان نے مارچ 2024 میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے۔ فائل فوٹو

چودہویں ساوتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کے امکانات بڑھ گٸے جبکہ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرے گا یا نہیں اس متعلق وزارت خارجہ سے رہنماٸی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیف گیمز اسٹیٸرینگ کمیٹی کا اہم اجلاس نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ فواد حسن فواد، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عابد قادری، سیکریٹری جنرل پی او اے خالد محمود سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ساوتھ ایشن گیمز کی میزبانی، انعقاد میں درپیش رکاوٹوں کا جاٸزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ سے رہنمائی لی جائے گی۔ وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔

اجلاس میں سیف گیمز کے انعقاد اور پاکستان کے دنیا میں گیمز کے ذریعے سافٹ امیج کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ سیف گیمز میں جنوبی ایشیاٸی ممالک کے پانچ ہزار اتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے۔

پاکستان نے مارچ 2024 میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے لیکن سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائے گا۔ کورونا کے باعث سیف گیمز 2021 میں پہلی بار اور پھر 2022 میں پی ٹی آٸی دور حکومت میں دوسری بار ری شیڈول کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |