ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان

کامیاب قرار پانے والے نمونوں کا فیصلہ ماہرین کریں گے ، جس کے بعد نئے ڈیزائن کو کابینہ سے منظور کرایا جائے گا


Kashif Hussain January 30, 2024
فوٹو فائل

ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے بعد کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے مقامی آرٹسٹس، ڈیزائنرز اور طلبہ کو نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقامی فنکار، ڈیزائنرز اور طلبہ اپنے ڈیزائن 11 مارچ تک اسٹیٹ بینک کو ارسال کرسکتے ہیں ۔ زیر گردش 7 مختلف مالیت کے لیے 3 سرفہرست ڈیزائنز کو نقد انعام سے نوازا جائے گا ۔ کامیاب قرار پانے والے نمونوں کا فیصلہ کرنسی نوٹوں کے ماہرین کریں گے ، جس کے بعد فائنل ہونے والے ڈیزائن کو کابینہ سے منظور کرایا جائے گا ۔

تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا عمل آئندہ 2 سال میں مکمل ہوگا ، تاہم اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت بھی برقرار رہے گی ۔نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ مرحلہ وار اور بتدریج ترک کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |