اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

نئے نوٹوں کو عالمی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک


Kashif Hussain January 29, 2024
فوٹو فائل

قومی مرکزی بینک (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کے اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے صحافیوں کے مارکیٹ میں زیر گردش جعلی کرنسی نوٹ سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹوں کو عالمی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا اور اس کے رنگ، سیریل نمبر، ڈیزائن کو بھی ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ڈیزائنرز و ٹیکنالوجی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ مارکیٹ میں 1 ہزار، 5 ہزار کے جعلی نوٹ زیر گردش ہیں جس کی وجہ سے شہریوں اور مالیاتی اداروں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں بھی اسٹیٹ بینک کے حکام پانچ ہزار کے جعلی نوٹ کی شناخت نہیں کرسکے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |