ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49ارب سے تجاوز

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 47ارب مانگے تھے جو مرحلہ وار مل رہے


INP January 21, 2024
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 47ارب مانگے تھے جو مرحلہ وار مل رہے۔ فوٹو: فائل

انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔

انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور دیگر اخراجات کے اضافے سے الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 47 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جو مرحلہ وار الیکشن کمیشن کو فراہم کی جارہی ہے۔

ملک میں سکیورٹی خدشات اور سرحدی صورتحال کے پیش نظر پولیس، رینجرز ، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیمانڈ کردی ہے، اس حوالے سے صرف پنجاب پولیس نے عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے ایک ارب 19کروڑ روپے طلب کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں