سعودی عرب میں چٹان پر جدید ترین فٹبال اسٹیڈیم بنے گا

2034 میگا ایونٹ کے میزبان ملک کی جانب سے اس ہائی ٹیک وینیو کے ڈیزائن کی رونمائی کردی گئی


Sports Desk January 17, 2024
2034 میگا ایونٹ کے میزبان ملک کی جانب سے اس ہائی ٹیک وینیو کے ڈیزائن کی رونمائی کردی گئی۔ فوٹو: ایس پی اے

سعودی عرب میں چٹان پر جدید ترین فٹبال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈکپ کیلیے چٹان پر جدید ترین اسٹیڈیم بنایا جائے گا، 2034 میگا ایونٹ کے میزبان ملک کی جانب سے اس ہائی ٹیک وینیو کے ڈیزائن کی رونمائی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی فٹبال فیڈریشن میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے

ریاض کے قریب موجود 200 میٹر بلند چٹان پر یہ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، اس کی کھلنے والی چھت ہوگی، ساتھ ایک ایل ای ڈی وال پر سیکڑوں اسکرینز دلچسپ ماحول بنائیں گی۔

اس جدید ترین وینیو میں روایتی اسٹیڈیم کے خدوخال کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں