شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث سی ٹی ڈی کے 10 افسران و اہلکار برطرف

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دو افسران، 8 اہلکار نوکری سے فارغ، 5 کو برطرف کردیا گیا، حکم نامہ


طحہ عبیدی January 15, 2024
(فوٹو: فائل)

محکمہ پولیس کے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں شہریوں کے اغوا ، تاوان وصولی اور چھاپوں کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والے افسران و اہلکاروں کیخلاف ایکشن شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد افسران اوراہلکاروں کا صفایا شروع کردیا ہے، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اورچھاپوں کی آڑمیں ڈکیتی میں ملوث 2 انسپیکٹرز سمیت 8 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ جبکہ پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا۔

سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی برطرفی کا حکم نامہ ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے جاری کیے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسران اور اہلکارشارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور کال سینٹرز پرغیرقانونی چھاپوں میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |