’پاورہٹر‘ فن ایلن کو ٹی 20 کرکٹ کا ماڈل اوپنر قرار دیا جانے لگا
وہ جارحانہ انداز میں رنز بٹورنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
نیوزی لینڈ کے فن ایلن کو ٹی 20 کرکٹ کا ماڈل اوپنر قرار دیا جانے لگا۔
انھوں نے پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں صرف 41 بالز پر 74 رنز بنائے، جس میں 5 چھکے شامل تھے۔ ایلن کا اپنے ابتدائی فل ٹی 20 سیزن 21-2020 میں اسٹرائیک ریٹ 193.93 تھا اور اب اپنے ابتدائی 11 میچز میں مزید 86 رنز جوڑنے کے بعد بھی ان کا اسٹرائیک ریٹ 167.78 ہے۔
وہ جارحانہ انداز میں رنز بٹورنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسی وجہ سے مختصر فارمیٹ کیلیے کیوی ٹیم کے اہم ہتھیار ثابت ہوچکے جبکہ دوسرے فارمیٹس میں بھی ان سے بہتر پرفارمنس کی توقعات وابستہ کی جاری ہیں۔