کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 56 فیصد کمی ریکارڈ

گزشتہ سال کی اسی مدت میں68912 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی


APP January 13, 2024
گزشتہ سال کی اسی مدت میں68912 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو : فائل

ملک میں کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 56 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں کاروں کے 30662 یونٹس فروخت ہوئے جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں56 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی گیس، صنعتکاروں نے برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا

گزشتہ سال کی اسی مدت میں68912 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر 2023 کے دوران ملک میں 4916 یونٹس فروخت ہوئے جوکہ دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 64 فیصد کم ہے، دسمبر 2022 میں 13780یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر ایک فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں 4875 یونٹس فروخت ہوئے جو دسمبر میں بڑھ کر4916 یونٹس ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |