عثمان نے بگ بیش میں امن کی فاختہ کے نشان کا استعمال کرلیا

اوپنر کو فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے اجازت دی تھی


Sports Desk January 11, 2024
اوپنر کو فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے اجازت دی تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں امن کی فاختہ کے نشان کا جوتے پر استعمال کرلیا۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں امن کا نشان لگانے سے روک دیا تھا جس پر کرکٹر نے احتجاجاً (کالا آرم بیڈ) پہن کر میچ میں شرکت کی تھی تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے اوپنر کو فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اجازت دی۔

اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے خلاف عثمان خواجہ عوامی سطح پر بات کرتے رہے ہیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا بھینشانہ بنایا گیا تاہم اپونر ثابت قدم رہے۔

مزید پڑھیں: عثمان خواجہ کل بگ بیش میں بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگائیں گے

دوسری جانب بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی اور پرتھ اسکورچرز کیخلاف میچ میں امن کی فاختہ کا نشان جوتے اور بیٹ پر واضع کیا، اس میچ میں عثمان محض 14 رنز ہی بناسکے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں