سندھ میں اسلحہ لائسنس کی پولیس تصدیق ختم نوٹیفکیشن جاری

پولیس سے تصدیق کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ پولیس کی جانب سے تصدیقی عمل میں سست روی کے نتیجے میں کیا گیا ہے


Shah Wali Ullah May 31, 2014
شہریوں کی جانب سے پولیس کے ناروا رویہ اور تصدیقی عمل کے لیے مبینہ طور پر رقم طلب کرنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کوائف کو کمپیوٹرائز کرنے کے لیے پولیس تصدیق کی شرط فوری طور پر ختم کردی۔

جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس سے تصدیق کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ اسلحہ لائسنس تجدید کے لیے پولیس کی جانب سے تصدیقی عمل میں سست روی کے نتیجے میں کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے پولیس کے ناروا رویہ اور تصدیقی عمل کے لیے مبینہ طور پر رقم طلب کرنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے مزید 10 اضلاع میں اسلحہ تجدید کے کاؤنٹرز کھولنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

جبکہ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ اور نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کرنے کے لیے کراچی میں کورنگی، ضلع وسطی ، شرقی، ملیر جبکہ اندرون سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور ٹھٹھہ میںکاؤنٹرز کھولے جائیں گے جہاں سے شہری باآسانی اپنے پرانے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کرا سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلحہ لائسنس کی تجدید و اجراکا کام صرف محکمہ داخلہ سندھکر رہا تھا جبکہ دیگر اضلاع میں اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کرانے کے لیے کوائف جمع کیے جارہے تھے جنھیں بعدازاں محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرایا جاتا تھا جہاں سے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائز بک جاری کی جاتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں