دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باعث انٹرنل سیکیورٹی فورس کے قیام کا فیصلہ

انٹرنل سیکیورٹی فورس کے قیام کے حوالے سے تمام امور کی ذمے داری سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو سونپی گئی ہیں


Shah Wali Ullah May 30, 2014
سندھ سیکریٹریٹ اور پاکستان سیکریٹریٹ میں دہشت گرد حملوں کے خطرات کے حوالے سے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت اعلی حکام کو ایک مراسلہ لکھا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

حکومت سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ اور پاکستان سیکریٹریٹ میں دہشتگرد حملوں کے خطرات کے باعث انٹرنل سیکیورٹی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ سیکریٹری داخلہ سندھ نیاز علی عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سیکیورٹی کے حوالے سے بارہ نکات تجویز کیے گئے ہیں، اجلاس میں انٹرنل سیکیورٹی فورس کے قیام کے حوالے سے تمام امور کی ذمے داری سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے سندھ سیکریٹریٹ اور پاکستان سیکریٹریٹ میں دہشت گرد حملوں کے خطرات کے حوالے سے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت اعلی حکام کو ایک مراسلہ لکھا تھا، جس میں سیکیورٹی کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں