پنجابی فلم ’ڈرامے آلے‘ کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا

فلم ’ڈرامے آلے‘ 19 جنوری کو ریلیز ہوگی اور شائقین کو فلم ضرور پسند آئے گی، روبی انعم


Showbiz Reporter December 31, 2023
فوٹو : ایکسپریس

اداکار قیصر پیا، سردار کمال، شاہد خان اور روبی انعم کی پنجابی فلم 'ڈرامے آلے' کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبرگ کے مقامی سینما میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس تقریب میں اداکار افتخار ٹھاکر، محمد نور الحسن، قیصر پیا، روبی انعم، سلیم البیلا، گوگا پسروری، ببو رانا، آصف اقبال، شیخ عابد، واجد خان، احسن سید، مریم علی، عابدہ عثمانی، کنول، واجد خان، اظہر بٹ، شبنم مجید، ڈاکٹر منور چاند، ندیم فضل اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر اداکارہ روبی انعم کا کہنا تھا کہ فلم 'ڈرامے آلے' 19 جنوری کو ریلیز ہوگی اور شائقین کو فلم ضرور پسند آئے گی۔

wwwwwww

سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ جیسا کہ فلم کا نام ہے اور یہ اصل میں ڈرامے آلے ہیں۔ اظہر بٹ اور روبی انعم کو بہت مبارک ہو، فلم کا اسکرپٹ بہت کمال کا ہے۔رائٹر نے بہت خوب ڈائیلاگ لکھے ہیں جو دل کو لگتے ہیں۔

پروڈیوسر اظہر بٹ نے کہا کہ پنجاب کی نئی طرز کی فلموں کی بنیاد رکھنے والوں میں افتخار ٹھاکر سرفہرست ہیں، وہ اس سلسلہ کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے میں افتخار ٹھاکر کا بڑا ہاتھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی اس فلم کا پوسٹر اور چند سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا ہے جبکہ فلم کا پہلا ٹریلر سات جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں