ناقص فیلڈنگ پر سابق کرکٹرز نے پاکستانی فیلڈرز آڑے ہاتھوں لے لیا

عبداللہ کو سلپ سے ہٹا دینا چاہیے، وہاں مطمئن دکھائی نہیں دیتے، وسیم اکرم


Sports Desk December 29, 2023
سلمان آغا اگر چوکس ہوتے تو ری باؤنڈ ہونے والی گیند کو تھام لیتے، مارک وا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ناقص فیلڈنگ پر سابق کرکٹرز نے پاکستانی فیلڈرز آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے میلبورن ٹیسٹ میں بھی ناقص فیلڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر سابق کرکٹرز بھی حیران و پریشان ہیں۔

جمعرات کے روز عبداللہ شفیق نے اس وقت مچل مارش کا کیچ ڈراپ کیا جب پاکستان نے کینگروز کو بے بس کردیا تھا ، پھر کپتان شان مسعود، مارش کے ہی شاٹ پر گیند کو نہ روک پائے جو باؤنڈری پار کرگئی۔ اس سے قبل پہلی باری میں عبداللہ شفیق نے ڈیوڈ وارنر کا سلپ میں کیچ ڈراپ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلپ کیچنگ میں پاکستان دیگر ٹیموں سے پیچھے رہ گیا

تازہ ترین ناقص فیلڈنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ میں اس طرح کی چیزوں کا عادی ہوں، عبداللہ شفیق کو سلپ میں تعینات ہی نہیں کرنا چاہیے، وہ وہاں پر مطمئن دکھائی نہیں دیتے اور جدوجہد کررہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی اسٹار مارک وا نے کہا کہ مجھے عبداللہ شفیق سے ہمدردی ہے، انھیں سلپ میں کھڑا نہیں کرنا چاہیے، سیکنڈسلپ میں موجود سلمان علی آغا بھی کافی ریلیکس دکھائی دے رہے تھے، اگر وہ چوکس ہوتے تو ری باؤنڈ ہونے والی گیند کو تھام لیتے۔

یہ بھی پڑھیں: وارنر کا کیچ چھوڑنے والے عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا کیچ بھی گرادیا

ساتھی کمنٹیٹر ایشا گوہا نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے حریف سائیڈ پر دباؤ بڑھانے کا موقع فیلڈ میں گنوا دیا، کیری اوکیف نے کہا ہیں کہ پاکستانی ٹیم کافی بہترین ہے مگر جس طرح فیلڈ میں مظاہرہ کیا، اسی وجہ سے وہ دنیائے کرکٹ میں ایک ناقابل پیشگوئی سائیڈ کے طور پر مشہور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں