بینکوں کے پرسنل لونز کے اجرامیں 39 فیصد کمی

نومبرمیں پرسنل لونزکاحجم46 2 ارب ریکارڈ جو گزشتہ سال256ارب تھا


APP December 27, 2023
نومبرمیں پرسنل لونزکاحجم46 2 ارب ریکارڈ جو گزشتہ سال256ارب تھا۔ فوٹو: گوگل

بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں3.9 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں بینکوں نے پرسنل لونز کی مد میں 256ارب روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے، اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر میں پرسنل لونز کا حجم 246ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے مقابلے میں 0.1فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کر دیا

واضح رہے کہ نومبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 8203 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |