پاکستان بھاشا ڈیم کیلیے ایک ارب ڈالر کا فوری انتظام کرنے کیلیے کوشاں

نگران وزیراعظم کے حالیہ دورہ کویت کے دوران معاہدے پر دستخط، منصوبے کے لیے سرمائے کے حصول میں مدد ملے گی


Zafar Bhutta December 26, 2023
بھاشا ڈیم کیلیے 3.5 ارب ڈالر درکار، کام جاری رکھنے کیلیے مستقبل قریب میں ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ذرائع (فوٹو: فائل)

پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کیلیے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ایک ارب ڈالر کا انتظام کرنے کیلیے کوشاں ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تکمیل کیلیے تقریباً ساڑھے 3 ارب ڈالر درکار ہیں جن میں سے ایک ارب ڈالر کی مستقبل قریب میں ضرورت ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے حالیہ دورہ کویت کے دوران اس پراجیکٹ کیلیے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے کویتی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کویت کے ساتھ سرمایہ کاری میں تعاون کے معاہدے سے غازی بروتھا ہائیڈرو پراجیکٹ میں ایکویٹی شمولیت کے ذریعے بھاشا ڈیم کیلیے سرمائے کے حصول میں مدد ملے گی۔ پاکستان بھاشا ڈیم کیلیے فنڈز کے حصول کیلیے ایک عرصہ سے کوشاں ہے تاہم بھارت کی لابنگ کہ منصوبہ متنازع علاقے میں بن رہا ہے کی وجہ سے ملٹی لیٹرل ڈونرز اس منصوبے کیلئے سرمایہ فراہم کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم فنڈ میں 17 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے، نگراں وزیر خزانہ

تاہم حالیہ برسوں میں پاکستان نے اس منصوبے کیلئے کوششیں تیز کی ہیں اور اور اس کیلئے سرمائے کے حصول کے قریب پہنچ چکا ہے۔ بھاشا ڈیم پر کام جاری رکھنے کیلئے پاکستان کو مستقبل قریب میں ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

نگران وزیراعظم کے حالیہ دورہ کویت کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیر آبی وسائل نے کابینہ کو بتایا کہ کویت کی سرمایہ کاری سے پاکستان مختلف شعبوں بالخصوص ہائیڈر پاور سیکٹر میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں