ڈریپ کے سابق سی ای او کو جعلی ڈگری بنا کر دینے والا ملزم گرفتار

ملزم دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکاکے نام سے جعلی ڈگریاں جاری کرتا


Saleh Mughal December 23, 2023
ملزم دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکاکے نام سے جعلی ڈگریاں جاری کرتا (فوٹو: فائل)

ایف آئی اے اینٹی نے ڈریپ کے سابق سی ای او اختر حسین کی جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ڈریپ کے سابق سی ای او اختر حسین کے جعلی ڈگری کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکاکے نام سے جعلی ڈگریاں جاری کرتا، پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری بنانے کے لیے ڈیڑھ ہزار امریکن ڈالر وصول کرتا، ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے سری لنکن حکام سے بھی رجوع کر لیا۔

پہلے سے گرفتار سابق سی ای او ڈریپ نے بھی جعلی ڈگری ملزم سے حاصل کی تھی، چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں پرنٹڈ ڈگری سرٹیفکیٹ، ایمبوز مہریں، جعلی یونیورسٹی سے متعلق مہریں اور داخلہ فارم برآمد کر لیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں