ترکیہ کا پاکستانیوں کے لیے ای ویزا جاری کرنیکا اعلان

ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے


این این آئی December 22, 2023
ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے۔ فوٹو: ویب

ترکیہ نے پاکستانیوں کیلیے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترکیہ ای ویزا ایک الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ہے جو ان پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کیلیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ای ویزا متعارف کرادیا

ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے، تاہم ترکیہ میں طویل مدت، کام یا تعلیم کے حصول کے بارے میں قیام کیلیے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتخانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا متعلقہ ویزا کیلیے درخواست دینا ضروری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں