اایچ بی ایل پی ایس ایل9 زلمی کی فرمائش پر پشاور کو میزبانی مل گئی مگر کتنے میچز کی

حیات آباد اسٹیڈیم میں مقابلے کیلیے خیبرپختونخوا حکومت کا بورڈ سے رابطہ


احتشام بشیر December 21, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے پشاور کو ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان روشن ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں شائقین کے بھرپور اصرار پر بھی پشاور میں کوئی پی ایس ایل میچ نہیں کروایا جاسکا، اس کی وجہ گزشتہ 2 سال سے تعطل کا شکار ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا تعمیراتی منصوبہ تھا، خیبرپختونخوا حکومت نے اب پشاور میں ایک میچ کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے پی سی بی سے رابطہ کرلیا ہے اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کروانے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی وفد نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سمیت حکومتی شخصیات سے تبادلہ خیال کیا، میچ سے قبل حیات آباد اسٹیڈیم کو بورڈ کی تحویل میں دینا ہوگا، خیبرپختونخوا کے محکمہ اسپورٹس نے پی ایس ایل میچ پشاور میں کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وینیو میں باقی کام جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ پشاور کو اس سال بھی میچز کی میزبانی نہ ملنے کا امکان

پی سی بی کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اتوار تک قواعد و ضوابط تیار کرے گی، اگلے ہفتے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، پی سی بی نے انفرا اسٹرکچر اور ڈومیسٹک شعبہ جات کے ممبران سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کے مستقبل پر غور شروع کردیا

سیکریٹری اسپورٹس مطیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ایس ایل کے ایک میچ کی میزبانی پشاور کو مل جائے گی، ہماری بات چیت جاری ہے اور پی سی بی کے وفد نے پشاور کا دورہ بھی کیا ، باقی معاملات طے پارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں