ہیلی کاپٹر نے خیبر پختونخوا کے سیاسی تناؤ میں اضافہ کر دیا

ضمنی انتخابات میں گورنرپرکزن کی انتخابی مہم کیلیے ہیلی کاپٹرکے بے دریغ استعمال کاالزام


Fida Muhammad Adeel May 28, 2014
الیکشن کیلیے ہیلی کاپٹرکااستعمال گورنرکی آئینی خلاف ورزی ہے،تحریک انصاف، پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کاشکارہے،ن لیگ کاجواب. فوٹو؛ فائل

سردار مہتاب احمد خان کے گورنر بننے سے خالی ہونیوالی خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے45 پر 5 جون کوہونیوالے ضمنی معرکہ کو مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے مابین محاذآرائی عروج پرپہنچ گئی ہے۔

تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران گورنر سردار مہتاب احمد خان پراپنے چچازاد بھائی اور بہنوئی سردار فرید عباسی کی کامیابی کیلیے صوبائی حکومت کے خرچے پر چلنے والے ہیلی کاپٹرکے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ اس الزام نے صوبے کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے اور مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے بیانات کی توپوں کا رخ ایک دوسرے کی جانب موڑ دیا ہے جسکی وجہ سے ضمنی الیکشن کا معرکہ مزید کانٹے کاہوگیاہے۔

مخالفین کا الزام ہے کہ سردار مہتاب عباسی نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی میں سرکل بکوٹ کی مختلف یونین کونسل کے عمائدین کو سرکاری خرچ پر کھانا کھلاکر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا الزام ہے کہ عمران خان نے حالیہ جلسے میں بکوٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کرکے خیبرپختونخواحکومت کو بھی ضمنی الیکشن میں ملوث کردیا ہے۔الزامات ہیں کہ ایبٹ آبادکے اس ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں