نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ گلو کار بن گئے

سائرہ آرٹس اکیڈمی کی وجہ سے نئے گلو کاروں کو سیکھنے کا بہت زیادہ موقع ملے گا، وفاقی وزیر


Mian Asghar Saleemi December 15, 2023
فوٹو : ایکسپریس

نگراں وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ گلو کار بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائرہ آرٹس اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر نے نامور گلوکارہ سائرہ پیٹر کے ساتھ مل کر دو گانے گائے جنہیں حاضرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

اس موقع وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں نوجوانوں کی اکثریت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان اقبال شناس بنیں، اقبال نوجوانوں کو آزاد، متحرک اور فعال دیکھنا چاہتے تھے۔

سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے تخیل اور سوچ کا نتیجہ ہے، انہوں نے خطبہ الہ آباد میں جدوجہد آزادی کے راستے کا تعین کیا، اہل علم کی کاوشیں ہیں کہ اقبال فہمی فروغ پا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کلچر کا مزید کہنا تھا کہ سائرہ آرٹس اکیڈمی کی وجہ سے نہ صرف گلو کاروں کو سیکھنے کا بہت زیادہ موقع ملے گا بلکہ اس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے باصلاحیت گلوکار اپنی آواز سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |