سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ

درآمدات میں کمی،جولائی سے اکتوبر تک 214.98 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا


APP December 15, 2023
درآمدات میں کمی،جولائی سے اکتوبر تک 214.98 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کیساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ، معاہدہ طے

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2023 ء تک کی مدت میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو214.98 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو146.77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو65.71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو ستمبرمیں 54.097 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 31.94 ملین ڈالرتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |