پاکستان میں برٹش بزنس سینٹرز کھولنے کا اعلان

پہلاسینٹرکراچی میں قائم کیاجائیگا،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر


Commerce Reporter May 27, 2014
پہلاسینٹرکراچی میں قائم کیاجائیگا،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے یوکے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان کے بڑے شہروں میں برٹش بزنس سینٹرز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

پہلا سینٹر کراچی میں قائم کیا جائے گا۔ یہ بات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر جان ٹکنوٹ نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ برٹش بزنس سینٹرز ان کمپنیوں کو تجارتی امور پر ماہرانہ رائے دیں گے جو بیرون ملک اپنا کاروبار پھیلانا چاہتی ہیں جبکہ تاجروں کو غیرملکی منڈیوں میں کامیابی سے کاروبار کرنے سے متعلق مدد بھی فراہمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوکے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے پاکستان کے تمام چیمبرز، سرکاری اداروں اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی بڑی برطانوی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان کے انرجی سیکٹر میں کام کررہی ہیں، توانائی کی قلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ برطانیہ توانائی کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے جو پاکستان کے کام آسکتی ہے، دونوں ممالک کے نجی شعبے کیلیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تجارتی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |