خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ایس پی پشاور پولیس پر مقدمہ درج

ایس پی عارف خان زبردستی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، میرے شوہر اور بچوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، خاتون کی پریس کانفرنس


Crime Reporter December 07, 2023
(فوٹو : فائل)

خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کے الزام پر خیبرپختونخوا کے سینئر پولیس آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر آفیسر ایس پی عارف خان کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

زوجہ محمد ارشاد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پولیس آفیسر پر الزام عائد کیا تھا کہ ایس پی عارف خان اس سے زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے ایس پی عارف خان مجھے ، میرے خاوند اور بچوں کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس نے اپنے گھر میں مجھے مارا پیٹا۔

خاتون کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے سابق ڈی پی او چارسدہ عارف کو آپریشن ونگ سے کلوز کرکے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں ایس پی عارف خان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔