بابر جلدی سیکھنے والے انسان نہیں ہیں جنید خان

چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیل کررینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے کا موقع ملا


Sports Desk December 03, 2023
چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیل کررینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے کا موقع ملا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

سابق فاسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ بابر تیزی سے سیکھنے والے انسان نہیں ہیں جب کہ 4 سال میں بہتری نہ آئی۔

سابق فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ بابراعظم تیزی سے سیکھنے والے انسان نہیں ہیں، انھیں 4 برس تک کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی کا موقع ملا مگر کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی رضوان کو بیٹ سے مارنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس اگر سرفراز احمد کو دیکھیں تو وہ تیزی سے سیکھتے ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ ان میں بہتری آئی، ان کی قیادت میں ہم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی اور مختصر فارمیٹ میں نمبر ون بنے۔

جنید خان نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیل کر ہمیں ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے کا موقع ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں