نیشنل ٹی20 کپ احمد شہزاد نے لگاتار چوتھی ففٹی بنا دی

محمد نواز اور شاداب کی آل راؤنڈ پرفارمنس،پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ فتحیاب


Sports Desk December 02, 2023
محمد نواز اور شاداب کی آل راؤنڈ پرفارمنس،پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ فتحیاب۔ فوٹو: پی سی ٹی

نیشنل ٹی20 کپ کا راؤنڈ 8 شروع ہوگیا، ابتدائی میچز میں سیالکوٹ، راولپنڈی اور پشاور نے فتوحات سمیٹ لیں، احمد شہزاد نے لگاتار چوتھی ففٹی بنائی۔

نیشنل ٹی20 کپ میں پشاور نے لاہور وائٹس کو7 وکٹ سے ہرادیا، ناکام سائیڈ نے 6 وکٹ پر 136 رنز بنائے، احمد شہزاد 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنانے میں کامیاب رہے، عمر اکمل 49 رنز اسکور کیے، اعظم خان نے2 وکٹیں لیں، پشاور نے13.1 اوورز میں ہدف 3 وکٹ پر پالیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 8چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے64 جبکہ حارث نے52 رنز اسکور کیے، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے، سیالکوٹ نے فاٹا کو 8 وکٹ سے مات دی، فاٹا کی ٹیم 16.5 اوورز میں 103 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ''ڈومیسٹک کرکٹ ترجیح ہے'' احمد شہزاد کی ابوظہبی میں لیگ کھیلنے سے معذرت

سلمان خان نے 23 رنز بنائے، صہیب اللہ نے 8 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی نے بھی3 وکٹیں 9 رنز کے عوض اڑائیں، شعیب ملک نے 2پلیئرز کو میدان بدر کیا، سیالکوٹ نے 14.1اوورز میں 2 وکٹ پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا،سلمان خان نے 48 اور محمد حریرہ نے 47 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ راولپنڈی نے ایبٹ آبادکو 32 رنز سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم

فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 179 رنز اسکور کیے،محمد نواز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 72 رنز بنائے،شاداب خان نے 42 رنزاسکور کیے، عادل ناز نے 45 رنز دے کر3 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔

ایبٹ آباد کی ٹیم 5 وکٹ پر147 رنز بناسکی،فخرزمان اور آفاق احمد نے یکساں طور پر 30، 30 رنز اسکور کیے،محمد نواز نے 19 اور شاداب خان نے27 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں