کراچی میں نجی مال آتشزدگی کیس میں 5 اہم افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں شاپنگ مال کا سیکیورٹی انچارج، سافٹ ویئر ہاؤس کا مالک، انتظامیہ کے اراکین شامل ہیں، پولیس


طحہ عبیدی November 29, 2023
فوٹو فائل

شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے معاملے میں 5 اہم افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آر جے مال میں آگ لگنے کے سانحے میں بڑی پیش رفت اُس وقت سامنے آئی کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے حادثے کے مبینہ ذمہ دار 5 اہم افراد کو حراست میں لے لیا، جس میں مال کی سیکیورٹی کا انچارج عابد شاہ شامل ہے۔

علاوہ ازیں سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک عمران عدنان، انتظامی رکن سلطان اور فیضان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کا مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، مال میں آگ لگنے کے بعد دھواں نکلنے تک کی جگہ نہیں تھی۔ زیرحراست افراد مبینہ طور پر سانحے کے زمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل رات کے آخری پہر نجی مال میں آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد دم گھٹنے اور جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |