غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کا اضافہ

حجم 525 ملین ڈالر ریکارڈ، گزشتہ مالی سال میں سرمایہ کاری کاحجم 490 ملین ڈالر تھا


APP November 21, 2023
حجم 525 ملین ڈالر ریکارڈ، گزشتہ مالی سال میں سرمایہ کاری کاحجم 490 ملین ڈالر تھا۔ فوٹو: فائل

ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 525 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 490 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ؛ کی وجہ سے 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں تاخیر کا امکان

جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں چین، برطانیہ، نیدرلینڈ اورامریکا پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے سرفہرست ہیں، چین نے جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 158 ملین ڈالر، برطانیہ نے 64 ملین ڈالر، نیدرلینڈ نے 56 ملین ڈالر اوامریکا نے 35 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |